بلوچستان حکومت کا سیاحتی مراکز قائم کرنے کا اعلان


بلوچستان حکومت کا سیاحتی مراکز قائم کرنے کا اعلان

بلوچستان حکومت نے صوبے میں 7سیاحتی سیر گاہیں قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے

پاکستان کے بلوچستان کی حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 7سیاحتی سیر گاہیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 حکومت ساحلی پٹی کی ترقی اور بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ساحلی پٹی کی بہتری کیلئے15 کروڑ روپے ماسٹر پلان میں شامل کئے گئے ہیں۔جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک کھرب روپے کے فنڈز مختص کیے جن کی مدد سے بلوچستان میں 7 سیاحتی مقامات کی تعمیر کی جائے گی۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا  کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کیلئے بہترین ہیں، کنڈ ملیر میں سیاحوں کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ رہائش گاہ بنائی جائیگی۔

 

 

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری