امیزون کی ویب سروسزبلاک کرنے کی خبریں من گھڑت قرار


امیزون کی ویب سروسزبلاک کرنے کی خبریں من گھڑت قرار

امیزون کی ویب سروسز ملک میں بلاک نہیں کی گئیں؛ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کی وضاحت

تسنیم نیوز ایجنسی: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ پی ٹی اے نے ملک میں وی پی این کو بلاک کردیا ہے جس کے نتیجے میں امیزون کی ویب سروسز عوام کی دسترس سے خارج ہوگئی ہیں۔ وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے امیزون کی سروسز ملک میں بلاک نہیں کیں۔  

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر متحرک افراد سے درخواست کی ہے کہ غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کیا جائے تاکہ عوام افراتفری کا شکار نہ ہو۔  

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری