کچرا اٹھانا میری ذمہ داری نہیں، میئر کراچی
میئر کراچی نے شہر کا کچرا اٹھوانے سے معذرت کرتےہوئے کہا کہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کراچی(تسنیم نیوز ایجنسی)میئرکراچی وسیم اخترنےکہا ہےکہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ بنانے کا مقصد کیا ہے؟سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کیا کام کر رہا ہے۔
سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ بنانے کا مقصد کیا ہے؟ وسیم اختر کا سوال
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، 2013 بلدیاتی ایکٹ کے بعد کچرا اٹھانا میری ذمہ داری نہیں رہی۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں سولہ ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے،جس میں سے آٹھ ہزار ٹن لینڈ فل سائٹ اور آدھا نالوں اور سڑکوں پر نظر آتا ہے، پوری دنیامیں کچرااٹھانےکی ذمہ داری میونسپل اداروں کی ہوتی ہےلیکن کراچی میں عجب قانون ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں اپنی کارکردگی کو پوائنٹس اس وقت دوں جب میرے پاس مکمل اختیارات ہوں، اگر میرے پاس ریونیو اور اختیارات ہے ہی نہیں تو میں اپنی ریٹنگ کیا بتاؤں؟
وسیم اخترکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے آخر 140۔اے پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ میئر کراچیکا کہنا تھا کہ اگر انہی اختیارات کے ساتھ اگلے بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ نہ کرائےجائیں، ایسے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں، یہ پیسےکاضیاع ہے،اگراگلا مئیر بھی اختیارات مانگتا رہا تو الیکشن سوالیہ نشان بنا رہےگا۔






