نائیجریا؛ فوج کا مظاہرین پر حملہ، درجنوں شہری شدید زخمی
نائیجریا میں سعودی اور صیہونی حمایتی فوج کا پر امن ریلی کے شرکاء پر حملہ، متعدد زخمی
نائیجیریا، زاریا شہر (تسنیم نیوز ایجنسی) نائیجیریا کے شمالی صوبہ کودونا کے شہر زاریا میں مومنین 25 جولائی کے بدترین قتل عام کی چھٹی برسی کے سلسلے میں پر امن ریلی نکال رہے تھے کے سعودی اور صیہونی حمایتی نائیجیرین فورسز نے حملہ کرکے متعدد شرکاء کو زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ ریلی کے شرکاء 25 جولائی قتل عام کی یاد منارہے تھے۔
یاد رہے آج سے چھ سال قبل 25 جولائی 2014 کو سعودی اور صیہونی حمایتی نائیجیرین فوج نے زاریا شہر کو خون میں نہلا دیا تھا اور یوم قدس کی مناسبت سے ہونے والی عظیم ریلی پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کرکے 34 مومنین شہید کردیئے تھے جن میں معروف شیعہ عالم دین اور تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔
واضح رہے نائیجیریا کے شہروں میں نائیجیریا کی فوج کی جانب سے آیت اللہ زکزاکی کے پیروکاروں پر ہونے والے پے در پے حملے، آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اھلیہ کو کئی سالوں سے پابند سلاسل کیا جانا، ان کے بیٹوں کو شہید کیا جانا، ان کے گھر کو مسمار کرنا جیسے ظالمانہ کاروائیوں کی وجہ دراصل نائیجیریا میں شیعوں کے اتحاد اور ان کی طاقت سے مغرب استعماری طاقتوں سے وابستہ حلقے نیز فوج اور اس کے حمایتی سعودی عرب کا وحشت زدہ ہونا ہے۔
نائیجیریا کے عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ زاریا شہر میں ہونے والے شیعوں کے پے در پے قتل عام کے پیچھے امریکا اور صیہونی حکومت کا بھی ہاتھ ہے۔