تحفظ بنیاد اسلام بل،تحفظات سنے بغیر فیصلہ نہ کیاجائے،شیعہ علماء


تحفظ بنیاد اسلام بل،تحفظات سنے بغیر فیصلہ نہ کیاجائے،شیعہ علماء

پاکستان بھرمیں شیعہ علمائے کرام نے تحفظ بنیاد اسلام نامی بل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ علما کا موقف سنے بغیر کسی قسم کا فیصلہ قابل قبول نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت یرغمال بن چکی ہے۔ اہل بیت اطہار پر درود بھیجنے اوردرود لکھنے سے منع کرنے کی بدترین سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی رہنماؤں علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ اقبال کامرانی،علامہ حسن علی ہمدانی،علامہ حسن نجفی اور علامہ امجد علی جعفری کے ساتھ پریس کانفرنس کی ،رہنمائوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کی آڑ میں اہل بیت اطہار کی قدر و منزلت کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جو سیاسی قائدین اس بل کی حمایت کر رہے ہیں ملت تشیع آئندہ الیکشن میں ان کی سیاسی حمایت سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

چوہدری پرویز الہی منجھے ہوئے ایک سینئرسیاست دان ہیں ان کا تکفیریوں کے جال میں پھنسنا حیران کن ہے۔

گورنر پنجاب سے مطالبہ ہے کہ بل کے مندرجات پر ملت تشیع کے تحفظات سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے ۔

علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ یہ متنازع بل اسلام کی بنیادی تعلیمات پر وار ہے جسے شیعہ سنی مل کر روکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری