بھارت؛ کرناٹکا اورکیرالہ میں بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گرد موجود ہیں، عالمی ادارہ
بھارت میں داعش کے پنپنے سے پڑوسی ملک خطرے سے دوچار، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں گہری تشویش کا اظہار
تسنیم خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق اقوا م متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بھارت خصوصاً جنوبی بھارت میں دہشت گرد تنظیم داعش کے پنپنے ،سری لنکا اور مالدیپ سمیت پڑوسی ملکوں کے لئے اس کے خطرے پرگہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کرناٹکا اورکیرالہ میں بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گرد موجود ہیں۔
دنیابھرمیں دہشت گردگروپوں کی سرگرمیوں کے بارے میں ا قوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کرناٹکا اورکیرالہ میں بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گرد موجود ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پردباوبڑھ رہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والے مالیاتی وسائل کی روک تھام کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق ملک میں داعش اوراس سے منسلک دوسری شدت پسندتنظیموں کیخلاف کارروائی کرے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اوراس کے ساتھی گروپ افغانستان میں اپنے ٹھکانوں سے پاکستان میں مسلسل حملے کررہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان سے کارروائیاں کررہی ہے۔






