وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے
مقامی ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے جس میں وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔
مقامی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے جب کہ عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت بھی کریں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خطاب میں قومی امور، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی پر بات کر سکتے ہیں۔