یمن؛ سعودی اتحادی افواج کی بمباری، مزید متعدد نہتے مسلمان شہید


ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے کرایے کے جہازوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھروحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی جنگی جہازوں نے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد نہتے مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

 سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی زخمی اور کئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی عرب کے جنگی طیارے یمنی بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں نہتے مسلمان شہید اورلاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔