گلگت بلتستان: چلاس میں دھشت گردوں کی فائرنگ، پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ملک دشمن عناصر کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7عام شہری جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔
تسنیم نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک خفیہ اطلاع پر مطلوبہ شخص کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا جس پر دھشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
زخمیوں کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا۔ شہید اہلکاروں میں، انسپکٹرسہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں اظہار اللہ اور بشارت نامی شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹر نبی جان، سپاہی شکر، سپاہی ہدایت کریم، سپاہی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔
ایس۔پی دیامر شیر خان نے بتایا کہ چلاس میں رات گئے ہونے والی کارروائی پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔






