پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 27 مریض جاں بحق
تسنیم نیوز ایجنسی: پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کی تعداد دو لاکھ چوالیس ہزار883 سے تجاوز کرگئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 27 مریض جاں بحق اور 1063 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس دوران 21256 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔






