بیرون ملک پھنسے ہوئے95 فیصد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ، قومی اسمبلی کو یقین دھانی


بیرون ملک پھنسے ہوئے95 فیصد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ، قومی اسمبلی کو یقین دھانی

تقریباً 25 زائرین مقدس شہروں قم اور مشہد میں اب بھی موجود ہیں۔ توقع ہے کہ باقی زائرین کل تہران سے کراچی آنے والی پرواز کےذریعے پاکستان واپس آئیں گے: عندلیب عباس

تسنیم نیوز ایجنسی: قومی اسمبلی کو آج (بدھ) کے روز بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں تقریباً ڈھائی ماہ میں بیرون ملک پھنسے ہوئے 95 فیصد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے خارجہ امور کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے کہا کہ دنیا بھر سے تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی زائرین کی اکثریت ایران سےواپس آئی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی تقریباً 25 زائرین مقدس شہروں قم اور مشہد میں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کےساتھ رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے باعث ان شہروں میں مقدس زیارتیں اس وقت بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ باقی زائرین کل تہران سے کراچی آنے والی پرواز کےذریعے پاکستان واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بعض زائرین تفتان سرحد کے راستہ پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ، زاہدان اور مشہد میں قونصل خانے ایران میں پاکستانیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں جس کا مقصد ان کی فلاح و بہبود اور پاکستان واپسی یقینی بنانا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری