بھارت نے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے موصول ہوتے ہی چین کو دھمکانا شروع کردیا


بھارت نے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے موصول ہوتے ہی چین کو دھمکانا شروع کردیا

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا، بھارتی وزیر دفاع نے فرانس سے 5 رافیل جیٹ طیارے حاصل ہوتے ہی چین کے خلاف بیان بازی شروع کردی

تسنیم نیوز ایجنسی: گزشتہ روز فرانس سے 5 رافیل جیٹ طیارے بھارت پہنچائے گئے جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے چین کو دھمکیاں دینا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا، اور بھارتی وزیر دفاع نے فرانس سے 5 رافیل جیٹ طیارے حاصل ہوتے ہی چین کے خلاف بیان بازی شروع کردی ہے۔

فرانس سے کروڑوں ڈالر کے عوض رافیل جیٹ طیاروں کو خریدنے کے معاہدے کے بعد اس کی پہلی کھیپ جس میں 5 طیارے شامل تھے گزشتہ روز بھارتی ایئر بیس پہنچے اس پیش رفت کو وزیر دفاع نے چین کے خلاف بیان بازی کا موقع جانا اور اپنی ٹویٹس میں کہا کہ "یہ ہماری فوجی تاریخ میں نئے دور کا آغاز ہے، یہ جیٹ طیارے بھارتی ایئر فورس کو مزید مضبوط کریں گے اور ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں مدد دیں گے”۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری