ملک دشمن قوتیں انتشار پھیلا کر ناپاک عزائم کی کامیابی چاہتی ہیں، ثروت اعجاز قادری
سنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت اور قومی ادارے ایسے عناصر کی گرفت کریں جو انتشار اور فرقہ واریت پھیلاکر امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ نظریہ اسلام کے تحفظ اور قومی ترقی کیلئے کارکنان ہمت اور لگن سے آگے بڑھ کر کام کریں،ملک دشمن قوتیں انتشار پھیلا کر ناپاک عزائم کی کامیابی چاہتی ہیں جسے امن پسندپالیسی پر گامزن رہتے ہوئے ناکام بنانا ہوگا۔
عوامی حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے،اہلسنت کا ہر فرد ریاست کا وفادار اور ریاست کی سلامتی کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کردیگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر مرتو سکتے ہیں مگر آنچ آنے نہیں دینگے،را کے ایجنٹ ملک کودہشتگردی کے ذریعے کمزور کرنے کے درپے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلشن محمد عباس قادری زون کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرمرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے،حکومت اور قومی ادارے ایسے عناصر کی گرفت کریں جو انتشار اور فرقہ واریت پھیلاکر امن خراب کرنا چاہتے ہیں






