پاکستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ بارود برآمد
راجن پور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرکے 5 دہشت گردوں ہلاک کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عربی ٹبہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق، دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔






