بھارت؛ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کی پیشگی ضمانت منظور


دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام کو متنازع پوسٹ کے معاملے میں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ملت ٹائمز کے حوالےسے خبر دی ہے کہ جسٹس منوج اوہری کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد پیشگی ضمانت دینے کا حکم دیا۔

اس کے بعد دہلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام کی پیشگی ضمانت منظورگزشتہ 4 جون کو ہائی کورٹ میں ظفرالاسلام سے متعلق ایک معاملے پر سماعت کے دوران دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا جواب دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام کے 28 فروری کو فیس بک پر کیے گئے پوسٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ یہ تبصرہ دو مذہب کے ماننے والوں کے درمیان تنازع پیدا کرنے کی نیت سے کیا گیا تھا۔ یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا گیا جب بھارت کورونا وائرس کی مہلک وبا سے دو چار ہے۔

خیال ہے کہ ظفرالاسلام کی دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے عہدے کی میعاد 14 جولائی کو مکمل ہو چکی ہے۔