پاکستانی عوام کی عید کا مزہ کرکرا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کردیا گیا
پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت106 روپے46 پیسے ہوگئی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی: عید سے ایک روز پہلے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 6 روپے تک کے اضافے نے عوام کی عید کی خوشیوں کوماند کردیا ہے۔
کل بروز جمعہ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 86 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 103 روپے 97 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپےاضافہ کیا گیا جس کے بعد ایک لٹر ڈیزل کی قیمت106 روپے46 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 97 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔