پاکستان سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، متعدد افراد گرفتار


پاکستان سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، متعدد افراد گرفتار

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر ایران کے راستےیورپ جانے کی کوشش کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایک مال بردار ٹرک شک کی بنیاد پر روکا گیا جس میں 72 افراد سوار تھے۔

سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرک پر ترپال بندھی تھی بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ گاڑی گھریلوِے سامان سے بھری ہوئی ہے۔

ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے راستے ترکی اور ترکی سے یورپ جانے کی خواہش رکھتے تھے ۔

دالبندین پولیس کے ڈی ایس پی ارشد جدون کا کہنا ہے کہ  گرفتار ہونے والے تمام افراد پاکستانی شہری ہیں اور ان کی اکثریت کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے جبکہ چند کا تعلق آزاد کشمیر سے بھی ہے۔

ڈی ایس پی ارشد جدون کا کہنا ہے کہ اکثر افراد جوان ہیں اور کچھ ایسےافراد بھی شامل ہیں جن کی عمر 20 سال سے بھی کم ہے۔

واضح رہے کہ سالانہ سینکڑوں پاکستانی غیرقانوں پر ایران کے راستے یورپ جانے کی کوششوں میں ایران یا ترکی میں پکڑے جاتے ہیں۔

پاکستان سے نوکری کی تلاش میں غیر قانونی طور پر باہر جانے والوں میں سے بعض افراد مارے بھی جاتے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری