یشونت سہنا کی سربراہی میں قائم بھارتی سول سوسائٹی گروپ کا تمام گرفتارکشمیریوں کو رہاکرنے پر زور


کشمیریوں کو یقین ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے: بھارتی سول سوسائٹی گروپ

تسنیم نیوز ایجنسی:  بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر یشونت سہنا کی سربراہی میں قائم بھارتی سول سوسائٹی گروپ نے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون "پبلک سیفٹی ایکٹ ''کے تحت گرفتارتمام کشمیریوں کو رہا کرے۔
سول سوسائٹی گروپ نے مقبوضہ علاقے میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی اور تمام پرامن سیاسی سرگرمیوں پر سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
گروپ نے کہا کہ کشمیریوں کو یقین ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔