عید الاضحی؛ پاکستان میں اربوں روپے کا کاروبار+تصاویر


پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ برس عید الاضحٰی کے موقعے پر پاکستان بھر میں جانوروں کی خرید وفروخت کا کاروبار ڈیڑھ کھرب روپے رہا۔ رواں سال بھی اربوں روپے کا کاروبار ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، رواں سے کرونا وائرس کی وجہ سے جانوروں کی قربانی میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں اربوں روپے کا کاروبار ہوا ہے۔

پاکستانی اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحی اور محرم الحرام میں پاکستانی معیشت میں نئی جان آجاتی ہے اور ملک بھرمیں اربوں روپے کا لین دین ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تقریباً 73 لاکھ قربانی کی کھالیں جمع ہوتی ہیں، جس سے لیدر انڈسٹری کو خام مال ملتا ہے اور یوں اس شعبے میں بھی روزگار کے مواقع جنم لیتے ہیں۔

چارے ،بھوسے کا کاروبار، قربانی کے اوزار، جانوروں کی دیکھ بھال اور انتظامات، مویشیوں کے لیے ٹرانسپورٹ، منڈیوں میں مزدوروں کے لیے کام کے مواقع، قصّابوں اور کھالوں سے متعلق شعبوں سمیت کتنے ہی کاروباروں کو زندگی ملتی ہے ، جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو روزگار میسّر آتا ہے۔

گویا کچھ دنوں کے لیے ایک’’ کیٹل انڈسٹری‘‘ وجود میں آ جاتی ہے، جس سے لاکھوں افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

اِتنے بڑے پیمانے پر اجتماعی وانفرادی گوشت کی تقسیم، نہ صرف قربانی کی سماجی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بلکہ معاشرے کے پسے طبقات کے ساتھ برادرانہ سلوک کا بھی مظہر ہے۔