سلطنت عثمانیہ اب ماضی کا حصہ ہے ترکی اپنے حدود میں رہے، متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ سلطنت عثمانیہ اب ماضی کا حصہ ہے ترکی اپنے حدود میں رہے، عرب ممالک کے داخلی امور میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سلطنت عثمانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اب اس دور کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا۔
انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے، ریاستوں کے درمیان تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔
یاد رہے کہ ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لیبیا میں خلیفہ ہفتار کی حکومت کی حمایت کرنے پر تنقید کی تھی۔
ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔






