دنیا بھر میں کورونا کی قہرسامانیاں، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ انہتر لاکھ سے تجاوز کرگئی


دنیا بھر میں کورونا کی قہرسامانیاں، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ انہتر لاکھ سے تجاوز کرگئی

امریکہ سب سے زیادہ متاثر، مریضوں کی تعداد سینتالیس لاکھ جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہوگئی

تسنیم نیوز ایجنسی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ انہتر لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے اور اس وبا ء کے باعث اب تک چھ لاکھ ستاسی ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

امریکہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد سینتالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ ستاون ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
برازیل میں مریضوں کی تعداد ستائیس لاکھ سے زائد ہے جبکہ اب تک ترانوے ہزار چھ سوسولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑدس لاکھ سے زائد افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری