پاکستان کورونا وائرس: چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہنگامی پریس کانفرنس


پاکستان کورونا وائرس: چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہنگامی پریس کانفرنس

آکسیجن کی سہولت سے آراستہ مزید تین ہزار بیڈز کا انتظام، 141 لیبارٹریاں کورونا ٹیسٹ کررہی ہیں۔

اسلام آباد (تسنیم نیوز ایجنسی): قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے  این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے دانشمندانہ اقدامات کے نتیجے میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اوروباء سے ہونے والی اموات کے تعداد نہایت کم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے قواعدوضوابط  پرعملدرآمد پرزوردیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آکسیجن کی فراہمی کی سہولت سے منسلک مزید تین ہزاربیڈز کا اہتمام کیا ہے اوروافرمقدارمیں وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سات لاکھ سے زائد حفاظتی آلات کاسٹاک موجود ہے اورتقریباً 141 لیبارٹریاں کورونا ٹیسٹ کررہی ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری