کرونا کیسز میں کمی؛ اسمارٹ‌ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان


کرونا کیسز میں کمی؛ اسمارٹ‌ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو پانچ اگست کے بجائے 3 اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹی فکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے سیکریٹری رات گئے جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مویشی منڈیوں سے لیے گئے سیمپلز کے حوصلہ افزا نتائج آنے کے بعد لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا،مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے تین اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا

 علاوہ ازیں عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہوئے جس کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 اگست کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کی اجازت بھی دی جائے گی جبکہ کل سے صوبے بھر کی مارکیٹس، بازار اور پلازہ کھولنے کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری