صہیونی لڑاکا طیاروں کی ''خان یونس'' پربمباری
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج کے جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مراکزکو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
الجزیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مراکزپرصہیونی فوج نے فضائی حملے کئے ہیں۔
المیادین نیوز کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے جنوبی غزہ کے شہرخان یونس کے شمالی مغرب میں مزاحمتی تحریک کے ایک مرکزکو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل فوج نے مغربی شہر ''رفح'' میں فلسطینی مزاحمت کے مرکز ''ابوعطایا'' کو تین میزائلوں نے نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں