بدھ کو یوم استحصال منانے کی تیاریاں تیزی سے جاری، شاہ محمود قریشی آج کنٹرول لائن کا دورہ کریں گے


بدھ کو یوم استحصال منانے کی تیاریاں تیزی سے جاری، شاہ محمود قریشی آج کنٹرول لائن کا دورہ کریں گے

مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی بھارتی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ دن منایا جارہا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: پاکستانی قوم بدھ 5 اگست  کویوم استحصال منائے گی جو مقبوضہ  جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منایاجارہاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی آج کنٹرول لائن کادورہ کریں گے جہاں وہ کشمیری عوام کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں اُنکے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کوآزاد جموں وکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی قابض فورسزکے چنگل سے آزادی کےلئے کشمیری عوام کی جدوجہدکواجاگر کریںگے۔

صدرڈاکٹرعارف علوی بھی اس روز ایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلیٰ اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں خطاب میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارتی مظالم کی مذمت کرینگے۔

مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھرمیں صبح ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری