اسرائیلی نابودی کے لئے 1لاکھ50ہزارمیزائل تیار، غیرملکی اخبارکا انکشاف


غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ''حزب اللہ'' نے اسرائیلی سرحد کے قریب میزائل اور راکٹوں کی جال بچھا دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بیزنس انسائڈرنے اسرائیل کے سابق سیاسی اور سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی جنوبی سرحد پر راکٹوں اور میزائلوں کی جال بچھا دی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر اسرائیل سخت خوف کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں افواج نئے دستے تعیینات کردیے ہیں۔

اسرائیل،  لبنان کے ساتھ واقع سرحدوں کو غیرمحفوظ اور خطرہ سمجھتا ہے جس کی  اہم وجہ مقبوضہ علاقوں میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ راکٹ اور میزائلوں کی جال ہے جو ہمہ وقت اسرائیل کو نشاہ بنانے کے لئے تیارہیں۔

اخبارنے سابق سیاسی عہدار کے حوالےسے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان ہزاروں راکٹوں اور میزائلوں کا راستہ روکنا آسان نہیں ہے۔

اسرائیلی سابق عہدہ دار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا ہے کہ حزب اللہ نے ایران کی مدد سے سرحد پر میزائلوں کی خطرناک جال بچھا لیا ہے جو پریشان کن ہے۔ اسرائیلی فوج اتنی بڑی مقدار میں میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔