پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی، 24گھنٹوں میں صرف 330 افراد میں وائرس کی تشخیص


پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی، 24گھنٹوں میں صرف 330 افراد میں وائرس کی تشخیص

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں صرف 330 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 6افراد انتقال کرگئے تھے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 976 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 149 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 577 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا کیسز میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری