ڈان نیوز پر بھارتی ہیکروں کا سائبر حملہ؛ تحقیقات جاری


ڈان نیوز پر بھارتی ہیکروں کا سائبر حملہ؛ تحقیقات جاری

گذشتہ روز ڈان نیوز چینل کی سکرین پر اشتہارات کے دوران بھارتی جھنڈے کے ساتھ ہیپی انڈیپنڈنس ڈے لکھا ہوا نظر آنے لگا تھا

تسنیم نیوز ایجنسی: گزشتہ روز ڈان نیوز چینل پر بھارتی ہیکرز نے حملہ کیا جس کے بعد چینل کی سکرین پر بھارتی جھنڈا لہرانے لگا اور ساتھ ہی ہیپی انڈیپنڈنس ڈے کے الفاظ نظر آنے لگے جس پر ادارے کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز اتوار نیوز چینل کی معمول کے مطابق نشریات جاری تھیں کہ اچانک سکرین پر اشتہارات کے اوپر بھارتی جھنڈا نظر آنے لگا اور ساتھ ہی ہیپی انڈیپنڈنس ڈے لکھا گیا یہ مواد کچھ دیر ٹی وی سکرین پر نظر آیا اور اس کے بعد غائب ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی کوئی حتمی نتیجہ سامنے آئے گا تو ادارہ اپنے ناظرین کو آگاہ کرے گا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری