وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پرویز خٹک کے ہمراہ کنٹرول لائن پہنچ گئے


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پرویز خٹک کے ہمراہ کنٹرول لائن پہنچ گئے

کشمیری عوام نے پانچ اگست کے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو مسترد کردیا ہے: وزیر خارجہ

تسنیم  خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  وزیر دفاع پرویز خٹک کےہمراہ کنٹرول لائن پہنچ گئے ہیں۔ کنٹرول لائن کے  چڑی کوٹ سیکٹر کےلئے روانگی سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے پانچ اگست کے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلح افواج سمیت پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے وزیر دفاع کے ہمراہ آزاد کشمیر کی سرحد کا دورہ کررہے ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر بھارتی مظالم اور بلا اشتعال فائرنگ کا سامنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری