ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل سست روی کا شکارہے، بند نہیں ہوا، عمران خان


ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل سست روی کا شکارہے، بند نہیں ہوا، عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل سست روی کا شکارہے، بند نہیں ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کےدرمیان ثالثی کاعمل جاری ہے،ثالثی کا عمل سست ہے لیکن بند نہیں ہوا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی،ہم امن کی کوششوں میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 12 اکتوبر کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے ایران تیار ہے اورسعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکام اسرائیل اور امریکی خشنودی حاصل کرنے کی خاطر ایران سمیت اسرائیل مخالف ریاستوں سے تعلقات کے حق میں نہیں ہیں۔

پاکستانی حکام کی جانب سے کئی بار کوششوں کے باجود سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کا مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ سعودی حکام کو جب تک امریکی اور اسرائیلی اشارے نہیں ملیں گے تب تک ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری