شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط


شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط

حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام کو خط لکھا گیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلمان شہباز اور داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان شہباز قومی احتساب بیورو (نیب) کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب ہیں جبکہ علی عمران پنجاب میں صاف پانی اسکیم کیس میں مطلوب ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ نیب کی خواہش پر وزارت خارجہ کی جانب سے خط بھیجا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجمرمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے وہ صرف بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت ہی مطلوبہ ملزمان کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری