وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس


وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجرا کی منظوری بھی ایجنڈا کا حصہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر اعظم عمران  خان کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ایجنڈا کا حصہ ہے جب کہ کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی، وزارت آئی ٹی کے ماتحت یوایس ایف کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری