کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو گا


کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو گا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو گا جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ صحت سندھ نے دوران ایمرجنسی میڈیکل اور پیر امیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

ڈی جی صحت سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور یومیہ بنیادوں پر رپورٹ جمع کرائی جائے۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی مون سون کا نیا سلسلہ ہفتے کو داخل ہو گا۔ اس وقت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، بلوچستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری