لبنان؛ ناصیف حتی کا استعفی قبول، شربیل وہبہ نئے وزیرخارجہ مقرر


لبنان؛ ناصیف حتی کا استعفی قبول، شربیل وہبہ نئے وزیرخارجہ مقرر

لبنانی حکام کی جانب سے وزیر خارجہ ناصیف حتی کا استعفی قبول کر لیے جانے کے بعدشربیل وہبہ کو اس ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر اور وزیراعظم نے وزیر خارجہ ناصیف حتی کے استعفے کو قبول کرتے ہوئے، ان کی جگہ پر شربیل وہبہ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

 لبنان کے ایوان صدر کی ویب سائٹ نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ صدر میشل عون اور وزیر اعظم حسان دیاب نے ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں شربیل وہبہ کو لبنان کا نیا وزیر خارجہ بنانے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ شربل وہبہ اس سے پہلے لبنان کے صدر میشل عون کے مشیر تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری