صرف ٹویٹس کرنے اور کسی شاہراہ کا نام رکھ دینا حکمت عملی کا متبادل نہیں ہوسکتا: ملیحہ لودھی


صرف ٹویٹس کرنے اور کسی شاہراہ کا نام رکھ دینا حکمت عملی کا متبادل نہیں ہوسکتا: ملیحہ لودھی

حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بیانیہ کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: کہنہ مشق پاکستانی سفارت کار، سیاسیات اور دفاعی امور کی ماہر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے آج کے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بیانیہ کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ صرف ٹویٹس کرنے اور کسی شاہراہ کا نام رکھ  دینا حکمت عملی کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک واضح کشمیر پالیسی اور سفارتی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کل 5 اگست کو پاکستانی قوم  بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے، کریک ڈاؤن، قتل عام اور محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے کے حوالے سےیوم استحصال منانے جا رہی ہے۔

 

  

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری