بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے، صدرپاکستان


بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے، صدرپاکستان

پاکستان کے صدر عارف علوی کا کہناہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اسرائیل سے سیکھا ہے آبادیاتی تناسب کیسے بدلا جائے، بھارت نے ظلم کرنے کیلئے پیلٹ گن کا استعمال کیا، ڈوگرا راج سے کشمیریوں پر ظلم ہوتا آیا ہواہے، بھارت کے آئین میں 370 کا آرٹیکل بھی غلط تھا۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ہندو آبادی بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ،بھارت نے اسرائیل سے آبادیاتی تناسب بدلنا سیکھا ہے۔

صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے، کشمیر کی معیشت کو 4ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، بھارت کے اکابرین نے پاکستان اور کشمیریوں سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کرفیو لگانا عکاس ہے کشمیر میں بھارت کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، کشمیر میں محاصرہ ،خواتین پر مظالم کیے جا رہے ہیں، بین الاقوامی برادری عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں پریس کیلئے دروازہ کھولے، جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی میں کی گئی تبدیلیاں واپس لی جائیں، کشمیر کے معاملے پر ہم اکھٹا ہیں اور رہیں گے۔

عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیتے رہیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کے نام پر آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، بھارت کی ہندوتوا سوچ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں، بھارت نے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو شہید کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری