بیروت دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، زخمیوں کی تعداد 4000 سے زیادہ+ تصاویر


بیروت دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی، زخمیوں کی تعداد 4000 سے زیادہ+ تصاویر

حزب الله نے بڑے پیمانے پر زخمیوں کیلئے خون ہدیہ کرنے کی کمپین شروع کردی، ہولناک تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لبنان کی فضا سوگوار ہے

بیروت (تسنیم نیوز ایجنسی) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل منگل کو لبنان کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب بندرگاہ میں ہولناک دھماکہ ہوا جس میں تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ زخمیوں کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں ہر آنے والی گھڑی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت شہر کے تمام اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے اس قدر شدید تھے کہ میلوں دور تک عمارتیں لرز اٹھیں اور بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جاگریں ۔ دھماکے سے چوبیس کلو میٹر دور تک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں اشتعال انگیز مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 250 کلومیٹر دور تک اس کی شدت محسوس کی گئی اور بیروت بندرگاہ ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے۔ دھماکہ کی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بہت اونچائی تک آگ اور دھویں کا ستون سا نظر آرہا ہے۔

بیروت میں خوفناک دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافہ+ ویڈیو

ذرائع کے مطابق گودام نمبر 12 میں پہلے ایک چھوٹا دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد بیروت کی فائر بریگیڈ وہاں پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اتنے میں دوسرا ہولناک دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے وہاں پر موجود فائر بریگیڈ کا پورا اسٹاف بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

لبنان کی جنرل سیکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل عباس ابراہیم کا کہنا ہے کہ دھماکہ گودام میں زخیرہ شدہ ایک انتہائی اشتعال انگیز مواد ایمونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے سے ہوا ہے۔ مذکورہ مواد 2014 میں پورٹ پر لایا گیا تھا اور کسٹم کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ضبط کر کے گودام میں رکھا گیا تھا۔

 

بیروت کے گورنر مروان عبود کا کہنا ہے کہ نقصانات کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہے اور زخمیوں کی تعداد قابل شمار نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہیروشیما اور ناگاساکی جیسا دھماکہ ہوا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ، سینکڑوں شہری زخمی+ ویڈیو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں لبنانی عوام،  پارلیمنٹ، اور لبنانی اسلامی مقاومتی تنظیم حزب الله کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصرالله  کو تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لبنان کی مدد  کیلئے حاضر ہے۔ انہوں نے ہلال احمر ایران سے بھی درخواست کی کہ لبنان کی اس مشکل گھڑی میں بیروت جائیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے بیروت میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر ایران میں غم و اندوہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی امداد کیلئے تیار ہے۔ لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے لبنان میں آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری