لبنان کے غم انگیز حادثہ کے بعد دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری


لبنان کے غم انگیز حادثہ کے بعد دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

پاکستانی عوام بھی سوشل میڈیا پر سوگوار لبنانی قوم کو تسلیت پیش کررہی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی اب سے کچھ دیر پہلے ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بیروت کے ہولناک دھماکوں کے بارے میں جان کر، جس میں بہت زیادہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور ہزاروں زخمی ہوئے، بہت دکھ ہوا۔
ہم اپنے لبنانی بھائیوں کی اس مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد شفا عطا کرے اور سوگواروں کو صبر دے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری