5 اگست یوم شہادت قائد فقید ملت تشیع پاکستان، سالار شہداء، مبلغ اسلام ناب، مدافع ولایت فقیہہ، داعی وحدت اسلامی، سفیر نور، علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ


5 اگست یوم شہادت قائد فقید ملت تشیع پاکستان، سالار شہداء، مبلغ اسلام ناب، مدافع ولایت فقیہہ، داعی وحدت اسلامی، سفیر نور، علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ

آج ملت تشیع پاکستان اپنے محبوب قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کا 32 واں یوم شہادت منا رہی ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: آج جہاں ملک بھر میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں یوم استحصال منایا جارہا ہے وہاں ملت جعفریہ پاکستان اپنے عظیم قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کا 32 واں یوم شہادت بھی منا رہی ہے۔ ۔ شہید قائد عارف حسینی تمام مظلومین جہان بالخصوص کشمیر کے ستم دیدہ اور مظلوم مسلمانوں کے لیے ایک توانا آواز تھے۔ افسوس کہ استکبار کے گماشتوں نے اس آواز کو خاموش کرادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ائ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ

 کے بارے میں فرماتے ہیں کہ "

"عالمی استکبار کے خلاف وحدت کا داعی خدا رحمت کرے مرحوم سید عارف حسینی رح پر۔ انہوں نے اپنی مجاہدات اور قربانیوں کے سفر میں ہمیشہ لوگوں کو عالمی استکبار کے مد مقابل وحدت اور متحد رہنے کی دعوت دی اور آخر کار استکبار نے اپنے پوشیدہ آلہ کاروں کے ذریعہ ان کو شہید کروایا"

شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ حقیقی معنوں میں فرقہ واریت کے خلاف اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ وہ فرمایا کرتے تھے "

ہم فرقہ واریت کو ملک کی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور ایسا کرنے والوں کو کسی صورت میں بھی ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں سمجھتے ۔ سفیر نور، ص169

ان کا یہ بھی فرمانا تھا کہ " اسلام کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کو ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ وہ اسلام کی نہیں بلکہ امریکہ کی خدمت کررہے ہیں"۔ سفیر نور، ص 179

وہ یہ بھی فرماتے تھے کہ "

"اگر ہم سطحی باتوں میں الجھ گئے تو پھر ہم عالمی سطح پر دشمن کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں  گے (قتیل سحر ص 74)

شہید علامہ علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی صیہوںی غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی شدید آرزو تھی۔ زندگی کے آخری ایام میں شہید علامہ عارف حسینی اپنے احباب سے ایک حسرت بھرا جملہ فرمایا کرتے تھے ’’کیا خدا وہ دن دکھائے گا جب امام خمینی ؒ کی قیادت میں قدس آزاد ہوگا اور ہم ان کی امامت میں وہاں نماز ادا کریں گے مگر افسوس کہ خدا کے اس برگزیدہ انسان  کی خواہش پوری نہ ہوسکی تاہم وہ دن دور نہیں جب اس شہید بزرگوار کے پیروکار صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کی نابودی اور قدس کی آزادی کے بعد وہاں نماز ادا کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری