پاکستان کا نیا نقشہ: بھارتی جنرل کی جانب سے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی


پاکستان کا نیا نقشہ: بھارتی جنرل کی جانب سے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی

نئے نقشے کی اہمیت اور شدت کو سمجھنا ہو گا ورنہ بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، یہ نقشہ پاکستان اور چین کی مشترکہ منصوبہ بندی کا ایک پہلو ہے۔ جنرل گرمیت سنگھ

تسنیم نیوز ایجنسی: گرچہ پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نقشے کو بھارتی متعصب میڈیا کی جانب سے خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور نقشے کو محض سیاسی پروپیگنڈا کہا گیا، تاہم بھارتی جرنیل نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی اھمیت کو سمجھا جائے اور اسےغیر سنجیدہ نہ لیا جائے۔

سابق بھارتی جرنیل گرمیت سنگھ کا انڈین چینل کو اپنے انٹرویو میں اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی سنجیدگی کو سمجھیں، نئے جاری کئے گئے سیاسی نقشے کی اہمیت اور شدت کو سمجھنا ہو گا ورنہ بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، یہ نقشہ پاکستان اور چین کی مشترکہ منصوبہ بندی کا ایک پہلو ہے۔

ادھر سینئر پاکستانی صحافی صابر شاکر کا اپنے پروگرام میں بھارتی جرنیل کی بوکھلاہٹ اور پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی منطق سمجھاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا گیا تو قوم کو اس کی سمجھ نہیں آئی تھی لیکن اب آہستہ آہستہ قوم نئے نقشے کی اہمیت کو سمجھنے لگی ہے۔

اسی پروگرام میں سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا بھارتی جرنیل کی بوکھلاہٹ پر اپنے تجزیہ میں کہنا تھا کہ بھارتی جرنیل نے اس لئے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کیوں کے اسے معلوم ہے کہ جو آج کے پاکستان میں سیاسی نقشہ جاری کیا ہے کل کو وہ جغرافیائی طور پر تسلیم کر لیا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر کے علاوہ سیاچن کا علاقہ بھی بھی موجود ہے۔

صابر شاکر کا اپنے پروگرام میں بھارتی حکومت کی تشویش اور چین کے کردار پر واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لداخ میں چین کے ہاتھوں بری طرح پسپائی کا سامنا کرنے کے بعد دہلی حکومت اب یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ یہ سب کچھ بلاوجہ تو نہیں ہو رہا، کیوں کہ خطے کے سب سے چھوٹے ملک نیپال نے بھارتی حکومت کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دی ہے، بھارتی حکومت اس وقت اس تشویش میں مبتلا ہے کہ نیپال کو آخر کس طاقتور ملک نے تھپکی دی ہوئی ہے؟

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری