بیروت دھماکوں سے تین گھنٹے قبل امریکی جاسوس طیاروں کی لبنانی فضائی حدود میں گراؤنڈ سرویلینس اور مواصلاتی جاسوسی ، نیا انکشاف+ تصویر


بیروت دھماکوں سے تین گھنٹے قبل امریکی جاسوس طیاروں کی لبنانی فضائی حدود میں گراؤنڈ سرویلینس اور مواصلاتی جاسوسی ، نیا انکشاف+ تصویر

امریکی بحریہ کے 4 جاسوس طیارے پی۔8 پوسایڈن اور پ۔3 علاقے کی جاسوسی اور معلومات کی جمع آوری کیلئے گشت کررہے تھے

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی بندرگاہ کے دھماکوں سے محض 3 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے 4 جاسوس طیارے پی۔8 پوسایڈن اور پ۔3 علاقے کی جاسوسی اور معلومات کی جمع آوری کیلئے گشت کررہے تھے۔

مذکورہ جاسوس طیارے  لبنانی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے ایئر بورن گراؤنڈ سرویلینس اور  مواصلاتی جاسوسی کر رہے تھے۔  

مزکورہ جہاز جاسوسی کی خاص صلاحیتوں سے لیس ہیں اور علاقے کو اسکن کرنا نیز بہت بڑی رینج میں موجود لوگوں کی آوازوں کو سننا اور ریکارڈ کرنے میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک پی۔8 پوسایڈن جہاز 17 فروری کو بحیرہ فلپائن کے اوپر پرواز کررہا تھا کہ چینی بحریہ کا نشانہ بنا۔ چینی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ امریکی جاسوس طیارہ چینی بحری جہازوں کی جاسوسی کرتے ہوئے نچلی سطح پر دائرے میں چکر لگا رہا تھا اور بار بار انتباہ کرنے کے بعد اس کو نشانہ بنایا گیا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری