پاکستان، کورونا گراف مسلسل گراوٹ کی جانب مائل


پاکستان، کورونا گراف مسلسل گراوٹ کی جانب مائل

24 گھنٹوں میں کورونا سے 15 اموات ریکارڈ ہوئیں، جو کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ایک کم تعداد ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 675 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 15 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 14 ہوگئی۔
کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوگئے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 20 ہزار 836 رہ گئی۔  ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 915 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں اب تک 20 لاکھ 44 ہزار کے قریب ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری