پاکستان؛ کرونا وائرس کے کیسزمیں معمولی اضافہ، 17 افراد جاں بحق


پاکستان؛ کرونا وائرس کے کیسزمیں معمولی اضافہ، 17 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 52 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 82 ہزار 645 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 58 ہزار 99 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار چار سو 94  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 432 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 821، اسلام آباد 15 ہزار 182، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 124، گلگت بلتستان دو ہزار 287 اور پنجاب میں 94 ہزار 40 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 164، سندھ میں 2 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 219، اسلام آباد میں 170، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 57 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری