پاکستانی وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


پاکستانی وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے  کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے جاری فائرنگ اور سرحدی کشیدگی سے آگاہ کردیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر میں بھارتی شرانگیزی سے آگاہ کیا اور سلامتی کونسل میں کشمیرپر مباحثے میں امریکا کی شرکت شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، خطےمیں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کےساتھ دوطرفہ تعلقات کواہمیت دیتاہے، دونوں جانب قیادت تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکیلئےپرعزم ہے، خطےمیں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اورامریکااتحادی ہیں۔

وزیرخارجہ نےبھارتی رویے اور نفرت انگیزپالیسیوں سے متعلق اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

 

وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل میں کشمیرپر مباحثے میں امریکا کی شرکت پر ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوی امیدہےکشمیریوں پرمظالم پرعالمی برادری توجہ دےگی، مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کےذریعےحل کرنےمیں مددملےگی۔

وزرائےخارجہ کےدرمیان افغانستان میں قیام امن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےسیاسی حل کیلئےمعاونت جاری رکھےگا، لویہ جرگہ سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےبین الافغان مذاکرات کےجلدانعقادپر زور دیا اور کورونا وبا میں امریکا کی جانب سے مدد پرشکریہ اداکیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری