ایران؛ صوبہ سستان و بلوچستان میں متعددخطرناک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد


ایران؛ صوبہ سستان و بلوچستان میں متعددخطرناک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان و بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان وبلوچستان کے زیبا شہر میں ہونے والے دھماکے میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز زاہدان شہر کے علاقے زیبا شہر میں دھماکہ کیا گیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے تھے اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

سیستان و بلوچستان کی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور دھماکے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا۔

 انہوں نے کہا دہشت گرد صوبہ بھر میں خوف ہراس پیھلانے میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں عوام نے تعاون کیا جس کا میں شکرگزار ہوں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری