بھاشا دیامر ڈیم کے ساتھ مزید ڈیم بنائیں گے، مزمل حسین


بھاشا دیامر ڈیم کے ساتھ مزید ڈیم بنائیں گے، مزمل حسین

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہے، کہ ہم نے بہت وقت ضائع کیا اب کئی ڈیم بنائیں گے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کو سستی بجلی کی اشد ضرورت ہے، سستی بجلی سے معاشی پہیہ تیز چل سکتا ہے اور بجلی ڈیم تعمیر کرنے سے ہی حاصل ہوگی۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا تھا کہ دیا مر بھاشا کی تعمیر کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے۔

چیئرمین واپڈا نے جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مقررہ مدت 2028 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا، یہ پاکستان کی واٹر،فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری