افغانستان؛ لویہ جرگہ نے طالبان کا مطالبہ تسلیم کرلیا، 400 قیدی رہا کرنے کا فیصلہ


افغانستان؛ لویہ جرگہ نے طالبان کا مطالبہ تسلیم کرلیا، 400 قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے لویہ جرگہ نے طالبان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے 400 قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  تین روزہ ’لویہ جرگہ‘ کے اختتام پر طالبان قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ رہا ہونے والے 400 طالبان قیدیوں پرسنگین نوعیت کےجرائم کےالزامات تھے

جرگہ رکن عطا طیب نے اعلان کیا کہ امن مذاکرات کے آغاز،خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے امن مزاکرات کی شروعات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری