بیروت میں پرتشدد مظاہرے دوسرے روز بھی جاری+ تصاویر


بیروت میں پرتشدد مظاہرے دوسرے روز بھی جاری+ تصاویر

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں کے بعد شہر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے لبنان کے مرکزی بینک میں داخل ہونے کے بعد عمارت میں توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

بیروت میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں چلائیں۔

مشتعل مظاہرین نے کئی سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملہ کیا جس کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 180 افراد زخمی ہوئے۔

پر تشدد مظاہرے کے دوران مغرب کے حمایت یافتہ بلوائیوں نے بیروت میں بیروت میں امریکی سفارتخانے نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان کی حساس صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی اور پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرنے کے بجائے دبے لفظوں میں کہا کہ لبنانی عوام کو ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ چار اگست کی شام خطرناک دھماکے نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی۔ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ ویئرہاؤس میں رکھے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔

لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 160 سے بڑھ گئی جبکہ 5ہزار زخمی ہو گئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری