پاک ایران ریل سروس کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری


پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کئی گھنٹوں سے معطلی کا شکار پاک ایران ریل سروس کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد از جلد ٹریک کی مرمت کر کے سروس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے تمام ریل گاڑیاں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

 ریلوے زرائع کا کہنا ہے کہ یک مچ اور نو کنڈی کے درمیان 20 سے زائد مقامات پر ریل ٹریک متاثر ہوا ہے۔

،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث پاک ایران ریل سروس کچھ وقت کے لیے معطل ہوگئی۔

ایران سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کو نوکنڈی میں روک دیا جائے گا جب کہ کوئٹہ سے ایران جانے والی ٹرینوں کو دالبندین میں روک دیا جائے گا۔