ہنزہ میں درہ خنجراب کے راستے پاک چین سرحدآج سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہوجائے گی


یہ سرحد پاکستانی تاجروں کے کاشغرمیں پھنسے ہوئے چینی سامان سے لدے کنٹینرزکو لانے کے لئے13دن کے لئے کھولی گئی تھی۔

تسنیم نیوز ایجنسی: ہنزہ میں درہ خنجراب کے راستے پاک چین سرحد آج (پیر) شب سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردی جائے گی۔ یہ سرحد پاکستانی تاجروں کے کاشغرمیں پھنسے ہوئے چینی سامان سے لدے کنٹینرزکو لانے کے لئے13 دن کے لئے کھول دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یہ سرحد کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد سے بند ہے تاہم دونوں ملکوں نے یہ سرحد انتیس جولائی سے دس اگست تک کھولنے کی اجازت دی تھی۔